ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کو ہرا کر بڑا سرپرائز دئنے والے ایم پی اے رفیع الدین نےاس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ نون میں جائیں گے ۔حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے مشورے کے بعد کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے انھوں نے مسلم لیگ کے امیدوار کے کردار پر تنقید کی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عزت جاوید کی تعریف کی اور انہیں ٹکٹ نہ دیے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ نون سے گلہ بھی کیا جو اس بات کا اشارہ کررہا ہے کہ وہ بھی شائید پی ٹی آئی جوائن کرلیں گے
نجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی پی 228 لودھراں کے تمام 136 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین نے تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی۔وہ 45020 ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے عزت جاوید خان 38338 ووٹ لیے سکے۔اس کے علاوہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے 4 نشستیں جیتی ہیں۔