کراچی سے اغوا اور پھر بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرا کی سٹوری کا ڈراپ سین ہوگیا -عدالت نے دانشمندانہ فیصلہ دیتے ہوئے دعاکو دارالامان بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا یوں عدالت نے دعا کی درخواست بھی قبول کرلیجو گھر جانا نہیں چاہتی تھی کیونکہ وہ خوف زدہ تھی اور دعا کے والدین کو بھی تسلی مل گئی کہ ان کی بیٹی درندوں کے چنگل سے نکل آئی اور باقی بچیوں کو بھی سبق مل جائگا کہ اس طرح کے احمقانہ قدم کی کیا سزا ملتی ہے کہ پھر ساری زندگی دارالامان میں جیل جیسی زندگی گزاریں
کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا آج ضلعی مجسٹریٹ کی عدالت پیش ہوئیں ،جہاں انہوں نے دارالامان جانے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرا نے کہا کہ اس کے والدین خطرناک نتائج کے دھمکیاں دیتے ہیں، والدین کی جانب سے مسلسل جان کا خطرہ ہے مجھے پہلے بھی مارتے پیٹتے تھے، اس لیے سیکیورٹی کے طور پر میں دارالامان جانا چاہتی ہوں گھر نہیں ، عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی بچی کو دارالامان بھیج دیا