پاکستان کے کپتان اور دنیائے کرکٹ پر اس وقت راج کرنے والے بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو سورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کیے جانے پر ایک ٹویٹ کیا تھا اور ان کی ہمت بندھائی تھی آج ورات کوہلی نے بابر اعظم کے ٹویٹ پرشکریہ کے ساتھ جواب دیا
ویرات کوہلی نے بابر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” شکریہ، چمکتے رہیں اور بلندی حاصل کرتے رہیں، آپ کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں”۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔