بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔
بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے عمر جاوید کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ویب سائٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے کزن کی لاش ورچوم میں اغوا کی واردات کی جگہ کے قریب ایک برساتی نالے سے ملی ہے۔
ملزمان نے لاش کے قریب آئی ای ڈی بم بھی نصب کررکھے تھے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کی جگہ کے قریب سے لاش ملنے کا مطلب ہے کہ انہیں فوری قتل کردیا گیا تھااس قتل کی ذمہ داری بی ایل پی نے قبول کی تھی جس کے بعد ان دہشت گردوں کے خلاف آرمی نے فوجی آپریشن بھی کیا تھا ۔