ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا شاندار کارکردگی نے سیاست کا نقشہ بدل کر رکھ دیااور ا س جماعت نے 15 سیٹیں جیت کر 186 کا مطلوبہ ہدف بھی پورا کرلیا اب ان کو وزیراعلیٰ بننے کے لیے کسی مزید جوڑ توڑ کی ضرورت نہیں رہی وہ ق لیگ کے ساتھ مل کر باآسانی اپنا وزیراعلیٰ منتخب کرلیں گے پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی اسمبلی میں سب سے زیادہ 178 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اسمبلی میں پہلے 163 ممبران تھے لیکن ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں حاصل کرنے سے اس کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے کل 10 ارکان ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کے پنجاب اسمبلی میں اس وقت مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کو صرف چار سیٹیں ملیں ، ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیتی ۔مسلم لیگ (ن) کو اپنے گڑھ لاہور میں بھی بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے چار میں سے تین سیٹیں ہار گئی اور اب تخت لاہور بھی پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ آگیا ہے ۔