لاہور کے حلقے پی پی 158 میں اسوقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زاہد خان پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زاہد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے اس لیے میں پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں اور اے این پی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔
پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ زاہد خان کی پارٹی میں شمولیت پی ٹی آئی کی بہت بڑی جیت ہے ، ضمنی انتخابات کی ڈور ٹو ڈور کیمپین میں خود شامل ہو رہا ہوںاور لوگوں کا بے پناہ پیار مل رہا ہے ، حلقے میں پی ٹی آئی کا بڑا ووٹ بینک ہے یہاں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے اب لاہور صرف عمران خان کا ہے باقی سب پارٹیاں قصہ پارینہ بن چکی ہیں ۔