سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کی قربانی کا جانور لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔
کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ انہوں نے ایک روز قبل قربانی کے لیے چھ بکرے خریدے تھے جو ان کے گھر میں بندھے ہوئے تھے رات کے 3 بجے چور گھر کا گیٹ پھلانگ کر اندر آیا مین گیٹ کھولا اور 2 بکرے لے کر باہر نکل گیا ؛گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے چور کی واردات کی پوری کہانی بیان کردی ۔
انہوں نے کہا کہ ان کا نوکر، جسے جانور کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا تھا، رات کے وقت سو گیا رات کے 3 بجے کے قریب چور آیا اور یہ قابل شرم واقعہ پیش آیا، ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چور ان میں سے بہترین بکرا لے گئے ہیں جو 90,000 روپے میں خریدا گیا تھا ۔ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جنھوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کو پکڑنے اور بکر ے کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔