ومبلڈن کو ٹینس کی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت والا ٹورنامنٹ کہا جاتا ہے اور جو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنا نام کماتا ہے وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے اس بار دنیا کی نظروں میں جگہ تیونس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اونس جیبیور نے بنائی جنھوں نے ومبلڈن کے فائنل میں اپنی جگہ بنا کر دنیا کو ششدر کردیا
تیونس سے تعلق رکھنے والی اونس جیبیور نے ویمن سنگلز سیمی فائنل میں جرمن حریف تتیانا ماریہ کو 1-2 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ اونس جیبیور ومبلڈن ٹینس فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔خیال رہے کہ تیونس کی خاتون کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچی ہیں۔