اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعرات کو اسلامی تحریک پاکستان (آئی ٹی پی) کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میسمی کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی۔”
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کا آئین تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے پیروکاروں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے یہ بھی اظہار کیا کہ حکومت تمام مذاہب اور مکاتب فکر کا مکمل احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ رابطے میں بھی رہتی ہے۔ انہوں نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آئی ٹی پی کی کوششوں کو سراہا۔وفد میں آئی ٹی پی کے نائب صدر علامہ عارف واحدی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ نذیر تقوی، علامہ سید اسد عالم نقوی، علامہ زاہد علی اخونزادہ شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی، ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے آئی ٹی پی کے نمائندوں سے ملک کو درپیش قومی اور سیاسی مسائل پر تعاون کے لیے کہا۔