گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پاور پلانٹ نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں گزشتہ تین دنوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 600 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو بجلی کے صارفین کو شمسی توانائی کی طرف موڑنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بھی مرحلہ وار شمسی توانائی پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔