کراچی: فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کو گزشتہ رات سندھ میں اپنے ایک پروڈکشن پلانٹ میں بڑے پیمانے پر آگ پھیلنے کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے سے عین قبل ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ واقعہ اتوار کی رات گیارہ بجے کے قریب ایف ایف سی کے پلانٹ 3 میں پیش آیا جو ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں واقع ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا، نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پلانٹ مرمت اور دیکھ بھال کے بعد دوبارہ پیداوار شروع کر دے گا۔
سرکاری بیان
واقعے سے متعلق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اور ہنگامی طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپناتے ہوئے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعہ کے دوران کوئی اہلکار متاثر نہیں ہوا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ امونیا یونٹ کے گیس برتن میں لگی۔ پلانٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا تاکہ معاملے کی تفصیل سے تفتیش کی جا سکے اور پلانٹ کو دوبارہ کام میں لانے کے لیے بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔