وزیر اعظم شہباز شریف کی جان بچانے والی سی پی آر تربیتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ہیڈ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو پہلے سے ہی سی پی آر میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں انہیں رضاکارانہ تربیت کے لیے رجسٹر ہونا چاہیے۔
سلمان صوفی نے کہا کہ مہم کے دوران دس افراد کو بنیادی سی پی آر کی تربیت دینے والے افراد کو انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت ٹرینر بننے کے لیے عمر اور جنس کی کوئی پابندی نہیں ہے۔