وزیر مملکت تقریب کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دولت مشترکہ کے 54 رکنی ممالک کے رہنما نوجوانوں سے متعلق مسائل، ٹیکنالوجی، اختراعات اور مختلف عالمی چیلنجز بشمول موسمیاتی تبدیلی، کووڈ کے بعد کی بحالی اور اقتصادی بحرانوں پر بات چیت کریں گے۔
حنا ربانی کھر اس اہم تقریب کے دوران پلینری کے ساتھ ساتھ دیگر مباحث کے فورمز پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی۔