وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے عملی تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے تھر اور لاکھڑا میں کوئلے کے ساتھ ساتھ میانوالی اور چنیوٹ سے دریافت ہونے والے خام لوہے کا بھرپور استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات کے دوران اعلیٰ معیار کے کوئلے، خام لوہے اور دیگر قیمتی معدنیات کو استعمال کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تاکہ مقامی طور پر زیادہ سے زیادہ خام مال پیدا کرکے ملکی قیمتی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے جو کہ بجلی کی پیداوار اور دیگر صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔