وہ بدھ کو اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا رولز میں ترمیم پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ میڈیا ہاؤسز میں ورکرز کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ کے حوالے سے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحافیوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن مخلوط حکومت میں اب تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔