کراچی سے غائب ہونے والی کمسن لڑکی دعا زہرا ابھی تک پولیس کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہے اور وہ تاحال اسےڈھونڈنے مین ناکام نظر آئی
اب یہ کہا جارہاہے کہ دعا زہرا کی لوکیشن پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں لوکیٹر کے ذریعے ٹریس کی گئی ہے اور پولیس کی ٹیمیں اسی مقام پر چھاپے کے لیے بھی پہنچ گئی ہیں
اس نوبیاہتا جوڑے کے پولیس کی پکڑ میں نہ آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ بار بار اپنی جگہیں تبدیل کررہے ہیں اور کئی شہروں میں چھپنے کی غرض سے گھوم رہے ہیں
دوسری طرف دعا کے والدین اپنی بچی کی سلامتی کی وجہ سے بہت فکر مند ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات جرائم کو جنم دیتے ہیں
سندھ کی عدالت نے پولیس کو دعا زہراکو تلاش کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ
پولیس جگہ جگہ ان کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے