شیخ رشید احمد نے موجودہ حکومت کو کھری کھری سنا دیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا جو طوفان برپا کردیا ہے
وہ ان کے اقتدار کی سیاسی قبر کھود ے گا- جون میں عوام سڑکوں پر ہونگے اور یہ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پائیں گے
بلاول کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول اب تک اپنے دفتر نہیں آیا وہ غیر ملکی دوروں پر ہے اور سیریں کرتا ہھر رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے 2 ماہ میں جتنے دورے کرلیے ، اتنے دورے عمران خان نے 4 سال کی مدت میں نہیں کیے تھے
انھوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ان کی بہنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے وہ کبھی یہ بات نہیں بھولیں گے حکومت سدا رہنے والی چیز نہیں
مقتدر حلقوں پر بھی انھوں نے وار کیے اور کہا کہ باپ کا باپ بھی یہ سوچ رہا ہوگا کہ یہ کیا ہوگیا ؟ اب عمران خان سڑکوں پر ہوگا اور پوری قوم اس کے پیچھے کھڑی ہوگی