تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنے131 ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی ہےان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا ہر رکن استعفیٰ دے چکا ہے اس لیے اب انہیں اسمبلی میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ وہ ارکان قومی اسمبلی کو باری باری بلائیں گے ہر رکن کو 5 منٹ دیں گے اور ان کے استعفے منظور کرتے جائیں گے ایک دن میں 30 ارکان اسمبلی کو بلایا جائے گا اور یہ عمل 10 جون تک مکمل ہوجائے گا ۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔