لانگ عمراں خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے فردوس عاشق اعوان کوبھی ایک بار پھر پی ٹی آئی کی جانب موڑ دیا -سیالکوٹ جلسہ میں وہ وزارت چھوڑنے کے بعد پہلی بار خان کے ساتھ سٹیج پر نظر آئیں اور اب ان کے دبنگ بیان آنا بھی شروع ہوگئے ہیں
آج لانگ مارچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق نے لکھا کہ امپورٹڈ ٹولہ سوچ سے بھی زیادہ نااہل، نکما اور نکھٹو ثابت ہوا، اس طرح کوئی کریانہ کی دکان نہیں چلاتا جس طرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ تیزی سے ڈالر بڑھ رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی اورعوام میں تشویش پریشانی اور اضطراب بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں کیونکہ امپورٹڈ نے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات اوراصلاحات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔