خان پور میں رشتے کی بات چیت کے دوران معمولی تکرار پر ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ تکرار کی وجہ کیابنی؟ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ملزمان اس رشتے پر ناخوش ہوں یا پھر انھوں نے ان کی جان لینے کے لیے ہی انہیں رشتے کے بہانے گھر بلایاگیا ہو۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق نوجوان محمد علی اپنی والدہ شمیم اختر کے ہمراہ محمد قیوم کے گھر رشتہ لینے کے لیے گیا تھا، تاہم وہاں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قیوم نے فائرنگ کرکے رشتہ کی بات کرنے والے ماں بیٹے کو قتل کیا، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔