پاکستان میں پرائیویٹ سکول بھاری فیسوں کے ستاھ ساتھ مہنگی کتب بھی لگائی جاتی تھیں جس پر لاکھوں روپے بنائے جاتے تھے اس پر والدین میڈیا پر آکر شور مچاتے رہتے تھے -اب اسپر سندھ انتظامیہ نے ایک فیصلہ دیا ہے -جس کے مطابق سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں کتابیں اور سٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ ایک پرائیویٹ چینل نے یہ خبر بریک کی کہ سندھ حکومت کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں کو پابندکر دیا گیا ہے کہ وہ نہ سکول کے اندر نصابی کتب اور سٹیشنری فروخت کریں گے اور نہ ہی والدین کو مخصوص بک سٹورز سے کتابیں اور دیگر سامان خریدنے پر مجبور کریں گے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ”نجی سکول والدین یا طالب علموں کو یونیفارم، سکول بیگ، کتب، کاپیاں یا رجسٹر اور دیگر اشیاءسکول کے اندر سے یا مخصوص بک سٹورز سے خریدنے پر مجبور مت کریں عوام کو اجازت ہوگی کی وہ بازار سے جہاں سے چاہیں کتب خریدیں ۔ ان اشیاءکی ایک فہرست امتحانی نتائج یا داخلے کے وقت طالب علموں کو مہیا کی جائے اور وہ جہاں سے ان اشیاءکی خریداری کرنا چاہیں کریں۔ سندھ انتظامیہ نے خبردار کیا کہ جو نجی سکول اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اورقانون اسکے خلاف حرکت میں آئے گا ۔