مسلم لیگ( ن) نے جمعیت علماء اسلام( ف) کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی تیزی سے بدلتی ہوئی صور تحال کے باعث مسلم لیگ ہر صورت کے پی کے میں اپنا گورنر رکھنا چاہتی ہے تاکہ ایلکشن میں وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں مگر اب اس پر مولانا کی جماعت کی جانب سے بھی سخت ردعمل متوقع ہے ۔
ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے بعد صدرِ مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدوں کی امیدوار تھی تاہم مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی نے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی بھی گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کی امیدوار تھی تاہم پی پی پی کو آئینی عہدے ملنے کی وجہ سے( ن) لیگ نے انہیں بھی یہ عہدہ دینے سے انکار کردیا ہے۔