رانا ثنا اللہ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،کل فیصل آبادمیں پی ٹی آئی اپنا جلسہ کرنے جارہی ہے اور اس جلسے سے قبل انہیں ایک بڑی حمایت اسوقت حاصل ہوئی جب وکلاء کے ایک بڑے گروپ نے خان کی حمایت کا اعلان اور لانگ مارچ میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی فیصل آباد کے وکلاءکے ایک بڑے گروپ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحرک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا، انہوں نے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان بھی کر دیا۔
ملاقات میںپی ٹی آئی کی جانب سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر نے وکلا سے ملاقات کی جبکہ فیصل آباد سے رکن پنجاب بار کونسل (پی بی سی) امتیاز لونا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال سعید بسرا اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اظہر حنیف خان وکلاء وفد کا حصہ تھے۔وفد کے ارکان نے ”بیرونی سازشوں“ کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی شدید مذمت کی اور ”حقیقی آزادی“ کی جدوجہد میں پی ٹی آئی کے سربراہ کی مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔