پاکستان میں ایک اور ریل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے گاڑی کا انجن اور بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئے پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ۔حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
ذرائع کا کہناہےکہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہےکہخوش قسمتی سے رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حفاظتی اقدام کے طورپر حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے اس روٹ پر آنے اور جانے والی ریل کاروں کی آمدورفت کوبھی ٹریک کی مرمت اور بحالی تک روک دیا گیا ہے ۔