پاکپتن میں مسلم لیگی ایم پی اے کے والدکو ان کے گھر کے بیڈ روم میں نشانہ بنایا گیا – مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید نے والد رانا احمد علی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا کہ میں لاہور میں ہوں اورمجھے میرے والد کے قتل کیے جانے کی دردناک اطلاع فون کے ذریعے ملی ہے ۔
ایم پی اے رانا احمد علی کا کہنا تھا کہ ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ واقعہ4سے5 گھنٹے قبل پیش آیا، ، گھریلو ملازمین کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئیاور میں اب پاکپتن جارہا ہوں ۔
آئی جی پنجاب نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہاہے کہ واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد پکڑا جائے گا، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔
اطلاعت موصول ہوئی تھیں کہ ایم پی اے کے والد کو ان کے بیڈ روم میں ہی جان سے مار دیا گیا ہے