کل سے سوشل میڈیا پر بہت سی نازیبا فیک ویڈیوز چلائی جارہی ہیں اسکا آغاز اسوقت ہوا جب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے ان کی ڈیپ فیک ویڈیوز ریلیز ہونے والی ہیں اور پھر اسکے بعد یہ گندہ سلسلہ شروع ہوگیا اب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہیں کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کوبلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ہم ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
وزیر داخلہ کاکہناتھاکہ غیر اخلاقی ویڈیوزاور تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے، اس سلسلے میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں وزیر داخلہ نے پاکستانیوں سے بھی درخواست کی وہ ایسی ویڈیوز کوہرگزشئیر نہ کریں ۔