پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کوآج پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی کے احاطے کے اندر کار دھماکے میں دو غیر ملکیوں سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والے افراد میں 2 خواتین اساتزہ کی بھی اطلاعات ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ وین میں سات سے آٹھ افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی اطلاع نہیں دی گئی ہے
ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرین کراچی یونیورسٹی میں چینی زبان کے تدریسی مرکز کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے واپس آرہے تھے۔
بتایاگیا ہے کہ دو غیر ملکی اپنے گیسٹ ہاؤس سے ڈیپارٹمنٹ کی طرف جا رہے تھے کہ وین میں دھماکہ ہوا۔
مشرقی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) مقدس حیدر نے صحافیوں کو بتایا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ادھر گلشن سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی یا حادثہ۔
ایس پی نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے، جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے