پاکستان تحریک انصاف حکمران اتحاد کو چین کا سانس نہیں لینے دے رہی اور روز کوئی ایسا شوشہ چھوڑ دیتی ہے جو حکومت کے لیے درد سر بن جاتا ہے مگر زبردست عوامی حمائیت کے سبب وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے کی ہمت نہیں کرپارہی
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے اور شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب کرنے پر پی ٹی آئی اور اس کے کارکنان سخت غصے میں ہیں، اور انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ خان صاحب انہیں جو بھی حکم دیں گے وہ اس کی پابندی کریں گے -اس دوران سوشل میڈیا پر بھر پور مہم دیکھنے میں آئی ہے تاہم آج کل سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر مفتاح اسماعیل آ گئے ہیں جنھوں نے مبینہ طور پر امریکہ کو خوش کرنے کے لیے قرآنی آیات کا غلط حوالہ دیااور عمران خان کو طالبان کی طرح دہشد گرد بنا کر پیش کیا اسلیے عوام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ“ کے زیر انتظام چلنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر چلنے والی مہم میں کہا رہاہے کہ ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ “ کے مالک مفتاح اسماعیل ہیں مفتاح اسماعیل بیتون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے خاندان کے کاروبار ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ میں شامل ہو گئے ،یہ ادارہ کنفیکشنری آئٹمز بناتا ہے جس میں اس بسکٹ ، ٹافیاں ، جیلی اور آلو کے چپس شامل ہیں ، اسماعیل انڈسٹریز کی سالانہ کمائی تقریباً 20 کروڑ ڈالر زہے ۔مفتاح اسماعیل نے اپنی سیاست کا آغاز 2011 میں مسلم لیگ( ن )میں شمولیت کے ساتھ کیا اس کے بعد وہ سیاست کرنے لگے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے
سوشل میڈیا پر اس بات کا پرچار بھی کیا جارہاہے کہمسلم لیگ ن کے سیستدانوں سے وابستہ کینڈی لینڈ، بسکونی ، ایسٹرو پاک ، سنیک سٹی ، انہار ملک ، کوکومو، رسول نواز شوگر ملز، شریف پولٹری ، اتفاق فاﺅنڈری ، مدنی ٹریڈنگ کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے