نئی دہیل میں دل دہلادینے والے واقعے کی فوٹج سامنے آئی ہے جہاں ایک سفاک اور سنگدل شخص نے بچون کے سامنے ان کی ماں کو قتل کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی مصروف شاہراہ پر دن دیہاڑے ایک شخص نے گود میں بچوں کو لے جانے والی ماں کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔خاتون کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انھوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ مقتولہ اور قاتل ایک دوسرے کے سابق پڑوسی تھے تاہم قتل کی وجہ کی وجہ کیا بنی ابھی اس بارے میں جان کاری نہیں ملی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس وقت چاقو سے مارا گیا جب وہ قریبی بازار سے اپنے کمسن بچوں کے ساتھ گھر جارہی تھی، بچوں کی عمریں دو اور پانچ سال تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوپہر دو بجے کے وقت خاتون کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور موقع سے فنگر پرنٹس لینے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
بھارت میں اسطرح خواتین کے قتل کی ویڈیوز اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں