پاکستان کی صف اول کی ادکارہ مشی خا ن عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور ان کے خلاف کوئی بات کرے تو فوراًجواب دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب اسمبلی میں ریحام خان کیمرہ لے کر پہنچیں اور عمران خان کو بزدل کہا تو مشی نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اس پر ریحام نے اداکاروں کو کہا کہ جب کشمیر کی بات ہوتی ہے تو یہ ممی ڈیڈی اداکار کیوں غائب ہو جاتے ہیں اس پر مشی خان کا کہان ےھا
مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں مصروف تھیں۔مشی خان نے ریحام خان کے دوپٹے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا تو آپ کو کشمیر یاد آگیا لیکن ہمیں کشمیر ہمیشہ یاد ہے اور ہم کشمیر کے لیے آواز بھی اٹھاتے ہیں‘۔
ادکارہ نے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کو کہاکہ ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں اسے سپورٹ کریں، آپ جس طرح غیر قانونی طور پر بغیر اجازت موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کر ڈھٹائی سے ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اورہمیں اپنا کام کرنے دیںمشی کی اس ٹویٹ نے ریحام کو آگ بگولہ کردیا انھوں نے مشی کو جواب دیا
‘یہ وہی مشی خا ن ہے ناں عمران کی دوست، جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟‘دیکھتے ہیں اب مشی ان کی اس بات کا کیا جواب دیتی ہیں ؟