وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف اٹھائی گئی مضبوط آواز کو سراہا ہے۔
اسلام آباد میں الہان عمر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی تعمیری شمولیت پر زور دیا۔
انہوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے گہرے تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر مملکت نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔
اس موقع پر الہان عمر نے دورہ کے دوران وفد کی مہمان نوازی پر خاتون وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
الہان عمر نے اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی طویل ملاقات کی جس پر وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا