پی ٹی آئی کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو پارٹی چیئرمین کے خطاب کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے سوشل میڈیا کو بتایا گیاہے کہ عمران خان آج سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پروستاروں سے خطاب کریں گے اور ان کو کل کے جلسے میں شامل ہونے کے لیے دعوت دیں گے کیونکہ ان کی نظر میں پنجاب کی سیاست کا مرکز ہمیشہ سے لاہور رہا ہے ۔
قبل ازیں پارٹی رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء کو 21 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے آئندہ جلسے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
عہدیداروں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے قافلوں کے ساتھ وقت پر پنڈال پہنچیں۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے پاس شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کی حفاظت کرتے ہیں۔ اگر سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی قبول کی گئی تو آئندہ کوئی سربراہ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
عمران نے کہا کہ پوری قوم اپنی آزادی اور خودمختاری کے لیے متحد اور متحرک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ مینار پاکستان کے تاریخی مقام پر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔