اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے منگل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے خاتمے کے بعد مخلوط حکومت میں شامل ہونے کا حلف اٹھایا۔
وفاقی کابینہ میں اس بار بھی کچھ نئے چہرے ہیں جنہوں نے پہلی بار کابینہ میں جگہ بنائی۔
مولانا اسد محمود پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
فیصل سبزواری:
فیصل کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم ) سے ہے اور وہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سرگرم سیاست دان ہیں۔
شازیہ مری:
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری مسلسل دو بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا مسلم لیگ ن کی جانب سے 2013 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہ چکی ہیں۔ وہ پنجاب میں وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔
شاہ زین بگٹی
شاہ زین بگٹی کا تعلق جے ڈبلیو پی سے ہے اور وہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تھے۔