عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد 8 روز کی مشاورت کے بعد کابینہ میں کون کون شامل ہوگا فیصلہ کرلیا گیا -جس کے بعدوزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھایا، جس میں 31 وفاقی وزرا، تین وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے تین مشیر شامل ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا کیونکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے 14 وزراء شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس نو وفاقی وزیر، دو وزیر مملکت اور ایک وزیر اعظم کا مشیر ہے۔ چار وزراء کا تعلق جے یو آئی (ف)، دو ایم کیو ایم پاکستان، ایک ایک جے ڈبلیو پی اور بی اے پی سے ہے۔
کابینہ کا حصہ بننے والوں میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ خان، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم خان شامل ہیں۔ نذیر تارڑ، سید خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھیو، اسد محمود، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، محمد رضوان محمود، سید امین الحق، سید فیصل سبزواری، محمد اسرار ترین، شاہ زین بگٹی اور چوہدری طارق بشیر چیمہ شامل ہیں ۔
تین وزرائے مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حنا ربانی کھر اور عبدالرحمن کانجوکو بھی کابینہ شامل کیا گیا ہے
جبکہ مفتاح اسماعیل، امیر مقام اور قمر زمان کائرہوزیر اعظم کے مشیر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد نے ابھی تک صدر عارف علوی کو ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ اسے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جامع حمایت کی ضرورت ہوگی۔ حکمران جماعتیں مناسب وقت پر اگلے صدر کے نام کا فیصلہ کریں گی۔