چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آج آئین کے آرٹیکل 63- اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔
پانچ رکنی بنچ کی یہ سماعت دوپہر 1:00 بجے دوبارہ شروع کی جائے گی۔
بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھی کہ نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی تقرری تک کیس کو ملتوی کر دیا جائے۔
آج، سپریم کورٹ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دائر درخواست پر بھی سماعت کرے گی، جس میں پارٹی کے منحرف ارکان پرپارٹی پالیسی سے بغاوت کی سزا کے طور پر عوامی عہدہ رکھنے پر تاحیات پابندی کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ ریفرنس گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اس وقت دائر کیا گیا تھا جب اس کے ایک درجن سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان قومی اسمبلی منحرف ہو گئے تھے اور انھوں نے پی ڈی ایم کی حمائت کرڈالی تھی اور ان کو ووٹ دینے کا اعلان بھی کردیا تھا ۔ .