پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر منحرف ہونے کے باعث تحریک انصاف کے ممبران صوبائی اسمبلی کے غیض وغضب کا نشانہ بن گئے
پنجاب اسمبلی کا نئے وزیر اعلیٰ کے چناؤ کیلئے اجلاس آج بلایا گیا تھا ، حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان لوٹوں کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئیں ، اس دوران منحرف ارکان اپوزیشن بینچز پر بیٹھے جبکہ حکومت ارکان لوٹے لوٹے کے نعرے لگاتے رہے ۔ حکومتی ارکان کی جانب سے لوٹے ڈپٹی سپیکر کی جانب پھینکے گئے ۔
اجلاس شروع ہونے سے قبل جونہی ڈپٹی سپیکر اپنی کرسی پر آکر بیٹھے ہی پی ٹی ائی کے ارکان صوبائی اسمبلی ڈپٹی سپیکر پر ٹوٹ پڑے
انہیں پہلے لوٹے مارے گئے اس کے بعد انہیں ان کو تھپڑ لگے اور اور ان کے بال بھی کھینچے گئے
تشدد کے باعث وہ زمین پر بھی گرے اس کے بعد انھوں نے اسمبلی کے گیٹ کی طرف بھاگ کر اپنی جان بچائی
اس کے بعد پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی، اس وقت تک اجلاس کی کاروائی رکی ہوئی ہے