کل اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم اپنے دوستوں ندیم افضل چن،سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم اور پی پی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ساتھ افطار کے لیے ہوٹل پہنچے
اس موقع پر وہاں پر موجود ایک بزرگ شہری نے نور عالم کو لوٹا کہ کر پکارا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا
اور وہ شہری کو مارنے کے لیے ان کی جانب لپکے جس پر ان میں ہاتھا پائی ہوگئی بزرگ شہری پر پانی پھینکا گیا تو اس نے بھی میز پر سے چیز اٹھا کر ان کی طرف پھینکی جس پر پی پی سینیٹرکھوکھر نے ان کو مکا دے مارا اور پھر اس لڑائی میں شدت آگئی ممبران پارلیمنٹ نے اسبزرگ شہری کو بری طرح زدوکوب کیا تاہم پھر لوگوں نے ان کے بیچ آکر لڑائی ختم کروائی جس کے بعد لڑائی کی بنیاد بنے والے بوڑھے سفید باریش شخص کو ہوٹل سے نکال دیا گیا