پیر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر کلاچی کے چوک یادگار کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ حملہ کیا۔ راکٹ حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کلاچی فضل سبحان شدید زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس وین پر راکٹ فائر کیا اور بعد میں شدید فائرنگ کی۔ پولیس نے مزید کہا کہ دہشت گرد شدید حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔