مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے وقار کی بحالی اور شفاف انتخابات ملک کے لیے اہم ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ معیشت پر موجودہ غیر یقینی صورتحال کے منفی اثرات کے پیش نظر سپریم کورٹ سیاسی صورتحال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا جلد فیصلہ سنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت اور بے روزگاری ہے۔