کل وزیراعظم قوم کو سرپرائز دینے کا کیا دعویٰ پورا کرکے دکا دیا جس پر ان کے پرستار حیران اور ان کے مخافین اور ناقدین سکتے میں آگئے قومی اسمبلی کی تحلیل اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےآج اپنے ساتھیوں کے ساتھ طویل پریس کانفرنس کی اور الزام عائید کیا کہ وزیراعظم نے ملک میں ’’سول مارشل لا‘‘ لگا دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے رہنما اسد محمود، ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، بی این پی ایم کے سربراہ اختر مینگل اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے آئین کی صریحا خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم اور صدر نے ماورائے آئین اقدامات کیے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ایوان کی کارروائی کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا لیکن وہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی تو کیا اسے تحفظ نہیں ملے گا۔گزشتہ روز ایوان زیریں میں ہونے والے ڈرامائی موڑ، ملک کو آئینی بحران میں دھکیلنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور سپیکر نے ایوان میں لکھے گئے خطوط پڑھے۔