اپنی پوسٹ میں مدیحہ نقوی نے کہا کہ اللہ پاک نے ان کی گود ہری کردی ہے اور انہیں ایک بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے ، اور ہم نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہےمدیحہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
ساتھ ہی انہوں نے بے بی شاور کی تقریب کا انعقاد کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی نے جولائی 2019 میں سادگی سے اور خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ سیاست دان 4 اگست 1975 میں پیدا ہوئے- فیصل سبزواری 2002 میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008 اور 2013 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔