وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو قوم کو دعوت دی کہ وہ 27 مارچ کو پاکستان میں گزشتہ 30 سالوں سے حکمرانی کرنے والے “ڈاکوؤں چوروں اور لٹیروں ” کے خلاف حکومتی موقف کی حمائت کرنے کے لیے ان کے ساتھ جلسے میں شامل ہوں۔ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا اور ریڈیو پر نشر ہونے والے قوم کے نام ایک خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے ڈاکوؤں کے گروہ نے “منتخب عوامی نمائندوں کے ضمیر کو خریدنے کے لیے بوریوں کے منہ کھول دیے ۔
انہوں نے کہا کہ “وہ عوامی سطح پر اس کی بات کا پرچار کر رہے ہیں کہ قوم برائی کے خلاف ہےاور جو لوگ لوٹاکریسی کا خاتمہ اور پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اسجلسے میں شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپوزیشن کو بتانا چاہئے کہ کالے دھن سے ہارس ٹریڈنگ کا جو عمل کیا جا رہا ہے وہ ’’ناقابل قبول‘‘ ہے تاکہ اگلی بار کوئی بھی اس طرح کے جرائم کی جرات نہ کرے۔
وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے کہا کہ وہ “اچھے کے ساتھ کھڑے ہوں” اور “برائی کے خلاف” ڈٹ جائیں ۔اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے عوام کو ایک اہم پیغام دیں گے اور انہیں 27 مارچ کو اسلام آباد میں حکمران جماعت کے پاور شو میں شرکت کی دعوت دیں گے۔