وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2022 الیکشن کا سال ہوسکتا ہے الیکشن کا انعقاد جلدی بھی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف آنے والے عدم اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات کی۔
وزیر نے کہا، “جو لوگ پارٹیاں بدل رہے ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ انہیں عزت ملے گی، وہ غلط ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مقام سے ملک کو “اچھی خبر” ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو عام طور پر فیصلے کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جن کی جڑیں عوام میں ہیں اور جو حقیقی جمہوری لوگ ہیں وہ جمہوریت اور اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کیمپ میں سیاسی رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے حکومت کے ساتھ اتحاد کے فیصلے پر قائم رہیں کیونکہ یہ ان کی اخلاقی، آئینی اور اسلامی ذمہ داری ہے ۔
میں آپ کو ذمہ داری کے ساتھ بتاتا ہوں کہ کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا ہےاگر ان کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ہمارے پاس ان کے ، وزیرداخلہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جو عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے تھے۔
شیخ صاحب نے عثمان بزدار کے حوالے سے کہا کہ وہ بھی کہیں نہیں جا رہا-قوی امکان یہی ہے کہ ہماری حکومت 5 سال پورے کرے گی ۔