کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم کی میچ بچانے اور 400منٹ کیریز ٹھہر کر 196 رنز کی تاریخ ساز اننگ کھیلنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے-کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم نے میچ کی چوتھی اننگز میں شاندار بلے بازی کی بدولت اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بابر اعظم نے 426 گیندوں پر 196 رنز بنائے، جس کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگزمیں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا سے آگے نکل گئے۔
اننگز بابر اعظم کی تعریف کرنے میں سرفہرست انگلینڈ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور سابق کپتان مائیکل وان تھے جنہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بابر اعظم ‘اس وقت دنیا کے بہترین آل راؤنڈ بلے باز’ اور تمام فارمیٹ میں ‘شاندار بلے باز ‘ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پرفارمنس اتنی متاثر کن تھی کہ غیر ملکی میڈیا کی شخصیات اور سابق کرکٹرز اسٹار بلے باز کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان بلے بازوں نے ا
بھارت کے اسٹار اسپنر ایشون نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
اس سے قبل ایشون نے بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس کی پیشگوئی بھی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔
اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مشکل وقت میں سہارا دیا اور پریشر میں بھی زبردست بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔