دنیا میں انھونیاں تو ہوتی رہتی ہیں مگر کچھ انہونیاں ایسی ہوتی ہیں کہ جو بھی سنتا ہے دنگ رہ جا تا ہے یا اس کے منہ سے نکلتا ہے یہ ہو ہی نہیں سکتا -ایسی ہی ایک خبر برطانیہ سے موصول ہوئی جس کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک ریان سینڈرسن نامی خواجہ سرا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس نے پوری دنیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے ایک انٹرویو میں ریان نے انکشاف کیا کہ پیدائشی طور پر وہ ایک لڑکی تھا لیکن بعد میں اسے اپنے اندر کچھ تبدیلیاں کا احساس ہونے لگا تو اپنی جنس مکمل طور پر تبدیلی کروائی مگر جنسی تبدیلی کے نویں مرحلہ تھا کہ حمل ٹھہر گیا۔
مزید یہ کہ اب ڈاکٹرز نے ریان سینڈرسن کو بتایا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیلی کروائی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہو سکے گی۔ جس کے بعد اس نے بچوں کی پیدائش کیلئے اپنے جسم کے اہم اعضاء کو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔
ریان نے بتایا کہ وہ اس عرصے میں مردانہ جنسی ہارمونز “ٹیسٹو سٹرون ” لیتا رہا لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ وہ امید سے ہے تو اس نےان دواؤں کا استعمال بند کر دیا اور ہارمون لینے کے اس عرصے کے دوران ہی اس کے اندر تبدیلیاں آنا شروع ہوگئیں جس پر اس نے ڈاکڑوں سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے اسے حیران کن خبر سنائی کہ وہ ایک بچے کی ” ماں” بننے والی ہے جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کانام ‘ہینڈرک’ رکھا گیا ۔
اس کے علاوہ ریان نے اپنی حالت کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر ایک لڑکی تھی اور 7 سال تک بالکل ٹھیک ٹھاک لڑکی کی طرح ہی رہ رہی تھی اور پھر 19 سال کی عمر میں اس کو اپنے اندر کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئی جو کہ خواجہ سرا والی تھیں۔ اسی انٹرویو میں اس نے اس بات کی خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل اس کے ہاں مزید بچے بھی پیدا ہوں۔