آج سپریم کو رٹ میں آرمی سے منسوب مونال ریسٹورنٹ کی سماعت ہوئی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کیس کی سمماعت کی جس کے بعدسپریم کورٹ نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس میں حکام کو وفاقی دارالحکومت میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
عدالت نے کہا، “مجسٹریٹ نے بغیر کسی نوٹس کے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا -جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی) نے آئی ایچ سی کے مصدقہ حکم کے بغیر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا ہے۔
جسٹس احسن نے کہا کہ اگر دیگر ریسٹورنٹس کو بند کرنے سے پہلے نوٹس دیا گیا تو مونال ریسٹورنٹ کو پہلے نوٹس کیوں نہیں دیا گیا۔جسٹس احسن نے کہا کہ اگر اس کیس میں تمام قانونی جانچ پڑتال کر لی جاتی تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ مونال کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔