اللہ پاک نے اسلام میں غصہ حرام کیوں کیا ہے اس کا پتہ ان درد ناک خبروں سے چلتا ہے جوہم اپنے معاشرے میں دیکھتے ہیں یا میڈیا کے ذریعے آگاہ ہوتے ہیں – اللہ پاک نے مسلمان کا دل موم کی طرح نرم بنایا ہے مگر جب اس میں شیطان گھس کر بیٹھ جا ئے تو یہ پتھر سے بھی سخت ہوجاتا ہے ایسے شخص کو سنگدل کہا جاتا ہے -ایسا ہی ایک دل خراش واقعہ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آیا دی نیوز نے رپورٹ کیا کہ بدھ کے روز لاہور میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ کرائے کے رکشے میں اپنی بیوی کی لاش منتقل کر دی۔
ہربنس پورہ تھانے کی حدود میں ملزم نثار نے اپنی بیوی انجم کو قتل کیا، پولیس نے مزید بتایا کہ ان کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی۔ جوڑے کی ایک 10 سالہ بیٹی تھی اور وہ توحید پارک میں مقیم تھے۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے، ان کے تعلقات میں تلخی آ گئی تھی اور دونوں اکثر ایک دوسرے سےلڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔
وقوعہ کے روز ملزم نے مقتولہ کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد ملزم نے لاش کو پیک کیا اور اسے اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے سسرال لے جانے کے لیے رکشہ کرایہ پر لیا اور دیدہ دلیری کی انتہا کرتے ہوئے اپنے سسرال بھیج دیا اور خود فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔