امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان کو نیویارک سٹی کے میئر برائے جنوبی ایشیائی اور مسلم امور کا سینئر مشیر مقرر کیا گیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے نہائت خوش آئند خبر ہے کیونکہ اس سے پہلے یہ عہدہ کسی پاستانی کو نہیں دیا گیا تھا ،جو اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ پاکستان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہورہاہے اور امریکیوں کی نظر میں پاکستان کا امیج بہتر ہواہے ان کی اس تعیناتی سے امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں میں تحفظ کا احساس بھی بڑے گا ۔باضابطہ اعلان کے مطابق احسن چغتائی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ نیویارک شہر میں ان کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے ۔
وہ 20 سال سے زیادہ عرصے سے امریکہ میں مقیبم ہیں اور سیاست میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، وہ حکومت کی تمام سطحوں کے لیے پالیسیاں بنانے، غیر منافع بخش خیراتی تنظیموں کی بنیاد رکھنے، اور نیویارک شہر میں کمیونٹی ایجنسیوں اور متنوع کمیونٹیز کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں منتخب عہدیداروں کی مدد کرتے ہیں۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر احسن چغتائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، پاکستان قونصلیٹ جنرل نیویارک نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات تھی جب احسن چغتائی نے پہلی پاکستانی نژاد امریکی کو نیویارک شہر کے میئر جنوبی ایشیا اور مسلم امور کے سینئر مشیر کے طور پر نامزد کیا۔