قذافی اسٹیڈیم میں اپنے مداحوں کے سامنے، قلندرز نے اتوار کو پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ٹائٹل جیت لیا جب انہوں نے دفاعی چیمپین ملتان سلطان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسنی شکست دے دی – اسکے بعد پورے لاہور میں سماں بندھ گیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرکے بھرپور جشن منایا گیا ۔محمد رضوان کی ملتان سلطان وہ کارکردگی نہ دکھا سکی جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی اور یوں پی ایس ایل سیزن 7 کا تاج لاہوریوں کے سر سج گیا
بالآخر یہ 42 رنز پر تھا جب سلطانز 181 کے تعاقب میں دو گیندوں کے ساتھ 138 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔میچ میں لاہور قلندر کی ابدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد لگتا تھا کہ ان فارم ملتان سلطان یہ تورنامنٹ باآسانی جیت جاےت گا مگر پھر پروفیسر نے اپنی کلاس دکھائی اور 69 رنز کی جاندار اور شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو واپس میچ میں لے آئے ملتان سلطان کے لیے یہ ٹارگٹ مشکل نہیں تھا مگر حفیظ نے مرد بحران محمد رضوان کو آؤٹ کرکے ان کی کمر توڑ دی اور کوئی بھی کھلاڑی کھل کر نہ کھیل سکا –
لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی اور ملتان سلطان کی پوری ٹیم کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کپتان ہونے کا ثبوت دیا اپنے اعصاب پر قابو رکھا مشکل وقت میں بہترین فیصلے کیے اور اسلام آباد کے خلاف ہارے ہوئے میچ میں بھی فتح سمیٹی – میچ کے بعد شاہین شاہ نے محمد رضوان کو گلے لگا کر اوپر اٹھا لیا جسے کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین نے بہت پسند کیا میچ کے بعد شاہیں شاہ آفریدی نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور گراؤنڈ میں لاہویوں کے ساتھ مل کر بھرپور جشن منایا