اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جمعے کو میڈیا کی شخصیت محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
وکیل دفاع نے بتایا کہ استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقدمے کی شق قابل ضمانت جرم ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔تاہم محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں دی گئی۔اس سال کے شروع میں ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور اور اسلام آباد پولیس نے بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
گرفتاری کے خلاف مزاحمت ہوئی جس میں دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیاتھا جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا ۔ایف آئی اے نےوفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پرمحسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جب محسن بیگ نے غریدہ فاروقی کے ایک پروگرام کے دوران مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی اور تضحیک آمیز تبصرہ کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دس رزراء کو کارکرگی کی بنیاد پرتعریفی اسناد دی گئی تھیں پہلے نمبر پرقرار دیے جانے والے سعید مراد کی وزارت کو اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ ملنے پر پروگرام میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔